موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خضدار، آواران ، لسبیلہ اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، میانوالی ،گجرنوالہ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، لاہوراورننکانہ صاحب ، کوٹ ادو ،رحیم یارخان ، بہاولپور ، بہاولنگر، لیہ اور ڈیراغازی خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ،مٹھی ، عمر کوٹ ،تھر پارکر، سانگھڑ، میرپور خاص ، بدین، پڈ عیدن، شہید بینظیر آباد، سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور،باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

