پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9 مئی میں دہشتگردی سمیت 7 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر گناہ گار قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ کو ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے 3 بار جیل گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے کی بات مان کر غلطی کی،فواد چوہدری کھل کر بول پڑے ،دیکھیں


