Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

حیدرآباد : قیامت خیز گرمی 6 جانیں لے گئی، قیدی بھی شامل

حیدرآباد(ویب‌ڈیسک)حیدرآباد میں بھی قیامت خیزگرمی قیدی سمیت چھ جانیں لے گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں پچاس سے زائد افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر کے سول اسپتال میں آج 3 متاثرہ مریض انتقال کرگئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ضعیف العمرافراد زیادہ ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل سے لایا گیا قیدی بھی اسپتال میں دم توڑ گیا، جب کہ نارا جیل سے بھی ایک قیدی لایا گیا جو زیرعلاج ہے۔

حیدر آباد میں گزشتہ دو روز میں پولیس کو مختلف علاقوں سے 3 لاشیں ملیں، ترجمان پولیس کے مطابق تمام لاشیں لاوارث تھیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:زور سے چھینکنے والے شخص کی آنتیں باہر آگئیں، ڈاکٹرز چکرا کر رہ گئے

یہ بھی پڑھیں