موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ بعد دوپہر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان۔ ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر اوربہاولپورمیں ٓندھی/جھکڑ چلنےکا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، دادو، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈعیدن میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرک، ٹانک، چترال، دیراور سوات میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں ایک/دو مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ پر بارش کا امکان۔

