خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان کے حجرے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے حجرے کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے، حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان پر خودکش حملہ بھی ہو چکا ہے جب کہ اس سے قبل مروت قومی جرگہ کے2 امیر دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق ہوچکےہیں۔
مزید پڑھیں: نہ بیوی ہے نہ بچے ،نہ اےسی چلاتا ہوں تو پھر۔۔۔؟شیخ رشید بجلی کا بل بہت زیادہ آنے پرپھٹ پڑے
