اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بجلی کا بل زیادہ آنے پرپھٹ گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیرکے بعد خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد منظور کی، یہ فارم 47 کےممبرنہیں، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کرکےگئے قوم اس پر بھی سوچے۔
سابق وزیر نے کہا کہ اگلے مہینےکے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے، حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کوگھربھیجاجائے، مذاکرات فوج کے ساتھ کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نہ میری بیوی ہے نہ بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پانی کی قلت کے شکار کراچی والوں کیلئے زیر زمین مفت پانی کی سہولت بھی ختم، اب میٹر لگیں گے
