Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے 31 حلقوں کے امیدوار فائنل کرلئے

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے 31 امیدوار فائنل کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،ٹکٹ سے محروم یا فیصلے پر تحفظات رکھنے والے رہنما 29 جون تک اپنی اپیلیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اپیلٹ بورڈ میں دائر کر سکتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

جاری کردہ فہرست کےمطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔دیگر نامزد امیدواروں میں خواجہ فاروق احمد، میر عتیق الرحمن، ذیشان حیدر، انصر پیرزادہ، چوہدری غلام ربانی، چوہدری ظفر انور، چوہدری حمید، چوہدری آصف، طیب افتخار، ملک نثار، نعیم آرزو، محمد رفیق، غفارت شاہد، سردار عبدالرزاق، بشیر گورسی، توصیف عباسی، مسعود الرحمن، طاہر اکبر، سردار ارزش، سردار خطاب، چوہدری عامر نذیر، سردار نئیر ایوب، سردار عاطف، جنید الطاف، سردار زعیم، قاضی اسرائیل، میاں شفیق اور راجہ منصور شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا،45 حلقوں میں انتخابی میدان سج گیا

یہ بھی پڑھیں