موسم کی صورتحال
کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی / زیر یں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گردونواح میں صبح/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد اورمنڈی بہاؤالدین میں کہیں کہیں جبکہ میانوالی، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، حافظ آباد، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولنگر اوربہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان۔
سندھ
مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں کہیں کہیں جبکہ جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پر ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، خیبر، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک/دو مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے
کشمیر
کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان۔

