موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی ، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، گوجرانوالہ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم مٹھی ، تھرپارکر ،عمر کوٹ ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

