Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی بانی کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ اتار چڑھاؤ سیاست کا حصہ ہیں اور انہیں سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’آپریشن اعظم استحکم‘ فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔ اس آپریشن سے پاکستان میں چین کے پراجیکٹس کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر قابو پایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے لیے چین کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن سرمایہ کاری دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ ہے۔

خواجہ آصف نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ پاکستان نے افغانستان کی سرحدی حدود میں چھاپے مارے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان علاقے سے لوگ پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، اس لیے ہم انہیں کیک اور پیسٹری نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ کی منظوری کافی نہیں، آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈو مورکا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں