Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج یکم جولائی بروزپیر پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

 

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی /مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ اورشمال مشرقی/زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح /رات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک،میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد،شیخوپورہ،گجرات،گوجرانوالہ، لاہور،نارووال اورسیالکوٹ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں تھرپارکر ،عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ،دیر، مردان ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں