مظفرآباد: راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدیوں کے فرار کے بعد جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل کے 7 عملے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی تمام جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غفلت برتنے پر راولاکوٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے 20 جون کو فرار قیدی غازی شہزاد کو میرپور منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 20 قیدی پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک قیدی زخمی ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں خطرناک مجرم بھی شامل ہیں۔ شہر کے مضافات میں پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔
فرار ہونے والے زیادہ تر قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے یا سزائے موت کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس مفرور ملزمان کا سراغ لگانے اور علاقے میں امن بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند،تفصیل دیکھیں



