Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہوگئی تاہم نئےپیکج کےاطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کااطلاق آج سے نہیں ہوسکا،جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا،موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھاجائے گا.

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرنئےپیکج کے لیے ای سی سی اوروفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی.

ذرائع ےبتایاکہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے.

چینی، گھی، آٹا، چاول،دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے.

ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیر اعظم اوررمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص کیے گئے ،وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے.وزیرا عظم ریلیف پیکج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق مالی سال 2023-24 کے لیے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں