Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مہنگائی پر ایسی فلم بناؤں گی کہ۔۔۔!!!پاکستانی سینئر اداکارہ، فلمساز و ڈرامہ نگار بھی بڑھتی مہنگائی پر پھٹ پڑیں

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، فلمساز و ڈرامہ نگار سنگیتا بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر چلّا اٹھی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے بات کی ہے اور آج کل مہنگائی کی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے گھر ایک اے سی چلتا ہے، پھر بھی 60 ہزار کا بل آ گیا ہے، میں نے اس مہنگائی کے نتیجے میں باقی اے سی ابھی لگائے ہی نہیں ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بجلی والوں تھوڑا خوف کرو، ایک اے سی پر 60 ہزار کا بل کیسے آ سکتا ہے، کتنے ٹیکس لگائیں گے۔

سنگیتا نے مزید کہا میرے خیال میں میرا 20 ہزار بجلی کا بل ہے اور اُس پر 40 ہزار ٹیکس لگا ہوگا۔صحافی نے سنگیتا سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ مہنگائی پر فلم بھی بنا رہی ہیں؟اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر فلم تو میں ایسی بناؤں گی کہ لگ پتہ جائے گا۔دوسری جانب اداکارہ نے اپنے آنے والے ڈرامے ’امراؤ جان‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہاسے نیٹ فلکس پر بھی نشر کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام ،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج ، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی

یہ بھی پڑھیں