Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام ،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج ، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینارز اور بیرون ملک علاج کے اخراجات سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔ یہ فیصلے صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔ نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو خط ارسال کر دیا گیا ہے اور صوبائی کابینہ نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے رہنما اصولوں کی منظوری دے دی ہے۔

مراسلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیس بہ کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک سیمینارز اور ٹریننگ میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی ہوگی۔

مراسلہ کے مطابق پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں محکمہ خزانہ کی مشاورت سے توسیع کی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔

سزائے موت کا فیصلہ کالعدم ، قتل کیس میں ملزمان اعجاز اور نسیم اختر کو 12 سال بعد رہائی مل گئی

یہ بھی پڑھیں