Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

عوام کو ایک اور بڑ ا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں‌مزید 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔ ٹیرف میں اضافے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ تک اضافہ منظور کیا گیا .

ذرائع پاور ڈویژ ن کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78روپے سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بیوروکریٹس کو لگژری گھر دینے کی تیاریاں،29 گھروں کی تعمیر کیلئے ایک ارب 64 کروڑ 45 لاکھ منظور

یہ بھی پڑھیں