سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس وردی پہننے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ آئی جی پنجاب نے مریم نواز کو وردی پہننے کا اختیار دیا تھا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہے۔
اس لیے ایسی صورت میں مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دیا جا سکتا اور درخواست خارج کی جاتی ہے۔
عدالت میں سید وقار علی شاہ ایڈووکیٹ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی ثالثی کے ذریعے مریم نواز کے یونیفارم پہننے کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔
پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومتی مذاکرات ایک مرتبہ پھر ناکام، متعدد مقامات پرڈیڈ لاک برقرار

