Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

محرم کے دوران انٹرنیٹ سروس پر پابندی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک محرم کے مہینے میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔صوبائی حکومتوں نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر محرم کے دوران تقریباً ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کی چھ ایپلیکیشنز کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ 8 جولائی سے شروع ہونے کی امید ہے۔

آج ایک بیان میں، وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران انٹرنیٹ کی معطلی کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ’’نہ تو کسی صوبائی حکومت کی کوئی درخواست قبول کی گئی اور نہ ہی مسترد کی گئی‘‘۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے کے مطابق محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس طلب کیا گیا۔

اس اجلاس میں فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے مقصد سے نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 6 سے 11 محرم تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محرم میں ملک بھر میں عزادار جلوس نکالتے ہیں، جبکہ مذہبی اسکالرز سخت سیکیورٹی کے درمیان بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہیں، اس مہینے کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

تحریک انصاف کاترنول میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں