Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ملک کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جوکرسیاں تلاش نہ کرتے ہوں، شاہد خاقان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 26 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اقتدار میں سب سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہار گئے، فارم 47 والے ملک نہیں بناتے اور نہ وہ بنا سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور نہ ہی سیاسی استحکام، پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 26 ملین بچے پیدا سکولز سے باہرہیں۔ اگر آپ سکول سے باہر ہیں تو اگلے سال ملک میں دودھ پر ٹیکس لگا تو آپ کیا کریں گے؟ وزیر خزانہ سمیت کسی کی بھی تقریر سنیں، انہوں نے ملکی مسائل حل کرنے کی بات نہیں کی، تین بڑی جماعتیں اس وقت اقتدار میں ہیں، کیا انہیں ملک کی پرواہ ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو سیٹیں نہیں مانگتے، اقتدار میں زیادہ تر وہ ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں، ملک میں ریڈی میڈ پارٹیاں آتی ہیں، ‘عوام پاکستان’ الگ پارٹی ہے۔ لوگ پاکستان میں اچھی شہرت کے لوگوں کو مدعو کریں گے، ہم اقتدار کی تلاش میں نہیں، دوسری جماعتیں خوش رہیں۔
مزیدپڑھیں :ہندوستان چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کس ملک میں مستقل سکونت کاسوچ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں