Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

عمران خان کی شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد, اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’ ایکس ‘ پر اہم پوسٹ کی۔

تفصیلات کےمطابق شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی پارٹی کے متعارف کرانے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا دو خاندانوں کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایک نئی سیاسی جماعت کا آنا خوش آئند ہے.

انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی جماعت کے کارکنان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،عمر ایوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں