Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

عدت میں نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰ بی بی کی رہائی کیلئےروبکارجاری

اسلام آباد : عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکا سزاؤں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنایا ، فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو رہا کرنے دے دیا اور دونوں کی رہائی کی روبکار جاری کردیئے۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں