Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا ، دیکھیں

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔افتتاحی تقریب میں جہاں آراء نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے۔18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ایتھلیٹس شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔

سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے جبکہ میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر افسر ہوں گے۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہو گا۔

محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے جبکہ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے۔

عدت میں نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اوربشری ٰ بی بی کی رہائی کیلئےروبکارجاری

یہ بھی پڑھیں