Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

شہرقائد میں اترنے والی فلائی دبئی کی پرواز میں سوار اسرائیلی باشندے فوجی نکلے

کراچی(ویب ڈیسک )تین روز قبل کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی فلائی دبئی ایئر لائن کی پرواز میں دو اسرائیلی شہری بھی شامل تھے جو چھٹیاں گزارنے سری لنکا جا رہے تھے۔

جمعہ کی صبح، ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے روٹیم یہود اوراِٹائی راشٹین سے بات کی، جو فلائٹ میں تھے۔ ان دونوں کو اسرائیلی فوج کی ریزرو ڈیوٹی سےفارغ کیے گئے ہیں۔

دونوں اسرائیلی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب ایک مسافر کی حالت بگڑنے پر طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تو چند مسافروں اور خاص کر اہل خانہ کو کچھ خوف محسوس ہوا۔ طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئر ہونے میں کچھ وقت لگا۔ اس دوران طیارہ ڈیڑھ گھنٹے تک کراچی کے آسمان پر چکر لگاتا رہا۔

طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریباً دو گھنٹے کھڑا رہا۔ اس دوران اس میں ایندھن بھرا گیا جس کے بعد یہ کولمبو کے لیے روانہ ہوا۔

روٹیم یہود اوراِٹائی راشٹین نے کہا کہ چونکہ ہم جہاز پر تھے اس لیے بظاہر گھبرانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ایئرپورٹ کے عملے کا رویہ بھی معاندانہ نہیں تھا۔

لینڈنگ کے بعد پہلی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچی۔ معلوم نہیں پاکستانیوں کو یہ بھی معلوم تھا کہ ہم اسرائیلی ہیں۔ ہم اپنی نشستوں پر خاموشی سے بیٹھ گئے اور کچھ محسوس نہیں کیا۔

اسرائیلی باشندوں کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بات کرتے رہے اور پھر دوسرے اسرائیلیوں سے بات کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے۔ چھوٹے بچوں والے خاندان قدرے خوف زدہ دکھائی دے رہے تھے۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ پانچ اور چھ ارکان والے خاندان بھی تھے۔ ہم جیسے 6 نوجوان تھے۔

خوفزدہ خاندان پوچھتے رہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہم میں سے کسی کو بھی صحیح اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے اور ہم کب سری لنکا روانہ ہوں گے۔ پائلٹ کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے کراچی ایئرپورٹ پر کتنا عرصہ ٹھہرنا پڑے گا۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی کے طیارے میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

سری لنکا جانے والی پرواز ایف زیڈ 569 کو ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں لینڈ کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے کہا کہ پاکستانی حکام کو طیارے میں اسرائیلیوں کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

جس کی حالت خراب ہونے پر خاتون دم توڑ گئی۔ ان کی میت خلف فاؤنڈیشن ملیر پہنچائی گئی جس کے بعد پرواز رات تین بجے روانہ ہوئی۔ بعد ازاں خاتون کی لاش سری لنکا روانہ کردی گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق سری لنکا سے تھا۔
مزیدپڑھیں :مریم نواز کی پروموشن جنید اکرم کو مہنگی کیوں پڑی؟

یہ بھی پڑھیں