Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مریم نواز کی پروموشن جنید اکرم کو مہنگی کیوں پڑی؟

لاہور(ویب ڈیسک)مشہور یوٹیوبر جنید اکرم نے پنجاب حکومت کی کی پیڈ پروموشنل ویڈیو میں شرکت کی جس میں وہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے نظر آئے۔

تاہم اب انہیں مریم نواز کی پیڈ پروموشنل ویڈیو میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی جنید اکرم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی ہے۔

جنید اکرم نے اپنے پوڈ کاسٹ میں اس کا ذکر کیا اور اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔

پوڈ کاسٹ میں جنید اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے جو کرنا چاہیے تھا وہ یہ تھا کہ حکومت کا منصوبہ اور عوام کے ردعمل کو سامنے رکھوں اور کہوں کہ عوام یہ کہہ رہے ہیں۔

لیکن میں نے سستی کی اور یہاں اے سی میں بیٹھ کر ویڈیو بنائی جو میری غلطی تھی جبکہ جنید کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک اور بڑی غلطی یہ تھی کہ عوام مہنگائی، بڑھتے ہوئے ٹیکس اور بجلی کے بلوں کا شکار ہیں۔ پریشان، گرمی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خوشخبری سنا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ موقع بھی کوئی چیز ہوتی ہے، آپ موقع دیکھیں اور سوچیں کہ مجھے اس پر بات نہیں کرنی چاہیے، میں نے اپنے اندازے میں غلطی کی، مجھے لوگوں کا ‘درجہ حرارت’ محسوس نہیں ہوا، جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی۔
مزیدپڑھیں :نسیم شاہ کو ’دی ہینڈرڈ لیگ‘ میں شرکت سے روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیں