Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(ویب‌ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں، ان کے بجلی کے بل دینے کے پیسے نہیں، اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا؟، بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ،لوگوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے اٹھا لیا ہے، آج لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں پاکستان کی سلامتی ،آئین اور سپریم کورٹ کیلئے دعا کریں، سپریم کورٹ ہی اس ملک کا واحد سہارا ہے،ہم سب کچھ برداشت کر کے بھی اب صرف دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی عوام کو ناانصافی سے بچائے۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو تو خود ان کے بھائی اور بیٹی نے سیاست سے نکال دیا ہے، اب ہی ہوش کے ناخن لے لیں۔انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، ان کی نظر آگے ہے،وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں :غیرمعروف اخبارات اورٹی وی چینلز کوکروڑوں کے اشتہارات ،حکومت نے عوام کے ٹیکس کاپیسہ پانی کی طرح بہادیا

یہ بھی پڑھیں