راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دھکا دینے والے نیب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کوہدایت کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائےجس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی 9 مئی کا اہم کردار ہے۔عمران خان نے پارٹی کو پنجاب یا قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی ہدایت، عملدرآمد کہ فورآ رپورٹ طلب کرلی۔
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لئے تھے انکو زندہ نہیں چھوڑوں گا،میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں ، سُپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے،ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اُسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا، پارٹی کا چیئرمین،وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے۔
مزیدپڑھیں :وانی کپور کے ساتھ ممکنہ فلم ،فواد خان نے خاموشی توڑ دی




