Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ملاقا توں پر بختاور بھٹو برہم

راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری ٰ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی ہونے والی ملاقاتوں پرغصے کا اظہار کیا ہے ۔ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 11 ماہ سے جیل میں قید کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک ہزار 635 ملاقاتیں کی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد، آصف علی زرداری کی اسیری کا وقت یاد دلا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے دورِ حکومت میں ہمیں اپنے اسیر والد، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے لیے عدالت کی اجازت درکار ہوتی تھی ۔مزید بختاور بھٹو نے لکھا کہ عید کے موقع پر بھی ہمیں اپنے والد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی، بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ وہ سلوک ہے جو بغیر سزا اور ٹرائل کے ایک سندھ سے تعلق رکھنے والے منتخب اسیر صدر کے ساتھ رکھا گیا ۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ فارن فنڈڈ عمران جس نے پاکستان کے آئین کو مجروح کیا اور سول انارکی کو جنم دیا، اس نے قید کے 11 ماہ کے دوران جیل میں ایک ہزار 635 لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
مزیدپڑھیں :لاہور : زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی

یہ بھی پڑھیں