Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

لاہور : زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی

لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری ٹیمیں اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے مکمل معلومات حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور فرانزک اتھارٹی سے مل کر واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جائیں۔بلال یاسین نے کہا کہ دودھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
مزیدپڑھیں :چاہت فتح علی خان نے مشہور گانے کاجنازہ نکال دیا

یہ بھی پڑھیں