لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کر دیا، آن لائن لائسنس کا حصول ممکن ہو گیا۔ شہری اب آن لائن لائسنس کی تیاری کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آن لائن سروسز شہریوں کی سہولت کے لیے ایک کوشش ہے جس کے ذریعے شہری اپنا فریش لرنر پرمٹ، لرنر پرمٹ کی تجدید اور گم شدہ لائسنس اور لائسنس گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ شہری اپنے بین الاقوامی لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے آسانی سے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اب پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، یہ سہولت صوبے کے 737 تھانوں، فرنٹ ڈیسک، پٹرولنگ پوسٹوں پر بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ لائن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں :اپنی گرفتاری سے قبل کارکنان کو جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی،عمران خان




