Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

چینی کی قیمت کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صنعت وپیدوارکاچینی کی قیمتوں‌کے حوالے سے بڑااعلان سامنے آگیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا. اجلاس میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا.

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ا چیف سیکرٹریز کو بھی چینی کی ریٹیل پرائس مستحکم رکھنے کے لئے اقدامات پر زور دیا.

اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

وفاقی وزیرنے کہاکہ چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے.

بعدازاں جاری اعلامیہ میں‌کہاگیاکہ چینی کی ایکس ملز کی قیمت حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہیں،

اعلامیے کے مطابق رانا تنویر حسین نے صوبوں کو چینی کی خوردہ قیمتوں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کردی.

یہ بھی پڑھیں