Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

اینٹی کرپشن پنجاب 967 اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکام،اشتہاریوں کی فہرست سامنے آگئی

اینٹی کرپشن پنجاب کو عدالتی مفروروں اور ملزمان سمیت 967 اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق مفرور ملزمان اور اشتہاریوں کی فہرست سامنے آگئی ہے جس کے مطابق بروقت کارروائی نہ ہونے پر اشتہاریوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک فرار ہوگئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ملزمان امریکا، کینیڈا، ڈنمارک، اسپین، دبئی اور سعودی عرب فرار ہوئے، فرار ہونے والے سب سے زیادہ اشتہاریوں کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اشتہاری ملزمان کا تعلق محکمہ پولیس، مال، ایکسائز، عدلیہ اور واسا سے ہے۔محکمہ زراعت، تعلیم، صحت اور جیل خانہ جات کے ملازمین بھی اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

یہ بھی پڑھیں