Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پر اتر آیا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(ویب‌ڈیسک )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اورسابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’معافی نہیں مانگوں گا، خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پر اتر آیا ہے‘۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی کہنا ہے کہ ’مسٹر ہٹلر پارٹ ٹو مریم نواز پر فاشسٹ کا الزامات لگاتے شرم آنی چاہیے‘۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے، شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’فاشسٹ کی بات صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے، اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے، فاشسٹ والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔‘

دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی کہنا ہے کہ ’مسٹر ہٹلر پارٹ ٹو مریم نواز پر فاشسٹ کا الزامات لگاتے شرم آنی چاہیے، مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا، مخالفین کو جیلوں میں تکالیف دینے والا فاشسسٹ لیڈر فتنہ خان تھا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا، آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے، مریم نواز نے نہیں اٹھایا، فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے، بطور وزیراعظم لیگی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کروایا، اپنی جرم تراشیوں، ناکام بغاوت کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو۔‘
مزیدپڑھیں :نوازشریف کوبدترین دھاندلی سے جتوایاگیا،پتن رپورٹ

یہ بھی پڑھیں