Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

لاہور ، جرمن سیاح کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

لاہور(ویب ڈیسک ) جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والے سیاح کولاہور میں ڈاکوئوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لوٹ لیا ۔پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکوئوں نے ائیرپورٹ کے قریب لوٹا، 27سال کا برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے۔ غیر ملکی سیاح ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ اچانک 2مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

متاثرہ جرمن شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو اس کا مہنگا موبائل ، نقدی اور 5لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہوگئے ، عینی شاہدین نے فوری طور پر رینجرز ہسپتال منتقل کیا جہاں رینجرز کی جانب سے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھائونی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ملکی ساکھ خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں :اسماعیل ہانیہ پر حملہ کی انکوائری شروع، متعدد ایرانی انٹیلی جنس اور ملٹری افسرگرفتار

یہ بھی پڑھیں