Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلےالیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر ڈال دیے،دیکھیں

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 فیصلے ان افراد کے لیے اپ لوڈ کیے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا گیاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاآج اہم پریس کانفرنس کا اعلان ،کب ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں