Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، کتنی انعامی رقم ملے گی؟

پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش ہوگی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل سرمنی بھی آج رات ہوگی، جس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ ارشد ندیم کے پیرس مین گولڈ میڈل جیتنے کا آفیشل اعلان ہونے کے فوراِ بعد سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ کامرنا ٹیسوری نے کہا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس مین صرف ایک سونے کا میڈل ہی نہیں جیتا بلکہ انہوں نے اولمپکس ریکاڑد بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام شہریوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ارشد ندیم کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ناصرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا بلکہ اُنہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا، میں اس تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دوں گا۔گلوکار نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر صدر وزیر اعظم ، پاک افواج اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں