Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

صنفی تنازعہ کی شکارالجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت لیا

صنفی تنازعہ کی شکارالجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت لیا۔پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ا یمان خلیف نے چینی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔یاد رہے کہ باکسنگ کے ابتدائی مقابلوں میں اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ا یمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد الجزائر کی باکسر ا یمان خلیف مزید شہ سرخیوں کا حصہ بنیں بلکہ آگے آنے والے مقابلے بھی جیت گئیں۔ایمان خلیف نے فائنل جیت کر اپنے ملک کو دوسرا گولڈ میڈل جتوا دیا۔الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ آٹھ سالوں سے یہ میرا خواب رہا ہے اور اس دوران میں نے بہت محنت کی اور اب میں اولمپک چیمپئن ہوں۔

ارشد ندیم بنائے گئےریکارڈ سے بھی لمبی تھرو کرسکتے ہیں، سابق کوچ نے کئی انکشافات کر دئیے

یہ بھی پڑھیں