Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پنجاب میں تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 15 اگست سے کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست سے سرکاری اسکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہے گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکول میں پہلی شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 5 تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔تاہم بروز جمعہ اسکول 8 سے 12 تک کھلے رہیں گے۔
مزیدپڑھیں :کتنے افراددانیہ شاہ سےشادی کرنا چاہتے تھے،مفتی قوی کابڑاانکشاف

یہ بھی پڑھیں