کراچی: سوئی سدرن کی انتظامیہ نے شہر قائد میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیا۔ گمبٹ جی پی ایف فور فیڈر لائن میں لیکیج کے باعث کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں لیکیج کے باعث گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سسٹم میں 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے ۔ پی پی ایل ٹیم نےپائپ لائن کی مرمت کا آغاز کر دیا ،کام آئندہ 20 گھنٹوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ .
بلوچستان سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال،انرجی ایکسپورٹر بن سکتا ہے ،ورلڈ بینک کا دعویٰ

