Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

وزیراعلیٰ مریم نوازکی ارشد ندیم کے گھر آ مد، 10کروڑ کا چیک، “ہنڈا سوک” کا تحفہ

ہیرو کی پذیرائی” وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ان کے گھر جاکر اعلان کردہ انعامی رقم کا چیک پیش کردیا۔ اس کے علاوہ ارشد ندیم کو ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خودمیاں چنوں کی نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں۔ 101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پر خلوص استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔اولمپئین ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10- کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہنڈا سوک کا رپی اے کے چابی پیش کی۔

اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مولانا طارق جمیل کیجانب سے بھی شاباشی اور انعام مل گیا ، تصاویر ،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں