Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

جنوبی پنجاب ، 2 کروڑسے زائد بچے اور بڑوں کے تعلیم سے محروم ، تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں 2 کروڑ چارلاکھ بچے اور بڑے تعلیم کے زیور سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ادارہ شماریات کےمطابق جنوبی پنجاب کے 16 سال سے کم عمر کے 46 لاکھ 89 ہزار سے زائد بچوں نے اسکول کا منہ تک نہیں دیکھا۔رپورٹ کے مطابق ملتان میں 16 سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 75 ہزار بچے اسکول نہیں گئے، مجموعی طور پر 22 لاکھ 46 ہزار افراد نے تعلیم حاصل نہیں کی۔

ضلع بہاولپور میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 68 ہزار افراد کبھی اسکول نہیں گئے جبکہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر 19 لاکھ 92 ہزار افراد نے اسکول کا منہ تک نہیں دیکھا۔دستاویزات کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبے کے تعلیمی بجٹ کا محض 1 فیصد حصہ ملتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوبی پنجاب میں شرح خواندگی صرف 53 فیصد ہے جبکہ باقی پنجاب میں یہ شرح 74 فیصد تک ہے۔یو این ڈی پی کے مطابق جنوبی پنجاب بھر کی شرح خواندگی باقی پنجاب سے 16 فیصد کم ہے اور 2 کروڑ چار لاکھ 18 ہزار افراد تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خاندان کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے، یہاں والدین بچوں کو مزدوریوں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ اسکول کو ترجیح نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل بھی کم ہیں بجٹ کم از کم 4 پرسنٹ ہونا چاہیے۔

چیف آف آرمی سٹاف کا بڑا اعلان متوقع ، پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟جانیں

یہ بھی پڑھیں