اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی ایک ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ صنم جاوید احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں کیس ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتی ہے اس لیے ہمیں حفاظتی بانڈ دیا جائے۔ عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
یوم آزادی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سےمتعلق عوام کو کیا تحفہ دیا جانیوالا ہے؟ جانیں

