Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

لوگ مہنگائی اور بجلی بلوں سےمگرملک میں سب اچھا نہیں ہے تو سب برا بھی نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی۔اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ آج مہنگائی ہے، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں مگر ملک میں سب اچھا نہیں ہے تو سب برا بھی نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی، برآمدات نہیں بڑھ سکتی، اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی اور چند دن میں قوم سے خطاب کرکے 5 سالہ معاشی پلان پیش کرونگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ دشمن ہر حربہ استعمال کررہاہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے ، ہماری جوہری قوت سے ہمارا دشمن خائف ہے اور دشمن نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے جھوٹ کی بمباری شروع کررکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں قوم کے لیے خدمات پیش کرنے والوں کو اور قوم کا سرفخر بلند کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں