اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ گیس کے نئے ذخائر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 202-1 سے دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے دریافت ذخائر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ ذخائر ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
وفاقی کابینہ نےایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کافیصلہ مسترد کردیا
