Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سینڈل کی قیمت 3 لاکھ سے زائد جبکہ کپڑے ۔۔۔!یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کےلباس کی قیمت؟جانیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مہنگے کپڑوں کے چرچے بھی سوشل میڈیا پر خوب رہتے ہیں اور صارفین مریم نواز کی جانب سے پہنے جانے والےلباس کی قیمت ڈھونڈ کر نکا ل ہی لیتے ہیں۔سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مریم نواز کی سبز سینڈل اور لباس سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مذکورہ پیج کی جانب سے اپنی پوسٹ میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، لباس اور سینڈل کے پیج کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویریں شیئر کی ہیں جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 34 ہزار 9 سو 99 روپے جبکہ اُن کے جوتے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 7 سو 94 ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق بھی صارفین نے پتہ لگا لیا ہے کہ آیا ان کے جوڑے اور سینڈل کی قیمت ہے کیا ؟مریم نواز نے پاکستان کے یومِ آ زادی پر بھی سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔

جب صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق بینجمن سسٹرز کا گیت سن کر غصے میں آ گئے

یہ بھی پڑھیں