Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اسلام آباد میں ہاتھ پاوں بندھی ہوئی ملنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، اصل حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک )2 روز قبل اسلام آباد میں ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی خاتون کےزیادتی اور غیر ملکی ہونے کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہو گئیں اور پولیس نے حقیقت کا پتہ لگا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں ملنے والی خاتون کوئی غیر ملکی نہیں ہے بلکہ اس کا نام ’ فروا کیانی ‘ ہے اور وہ راولپنڈی کی رہائشی ہے ۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے سیکٹرجی 6 کے علاقے سے ایک غیرملکی خاتون ملی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کے بعد پولیس نے غیر ملکی خاتون کی شناخت اور قومیت کا تعین کرنے کی کوشش میں دن گزار دیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنا تعارف بیلجیئم کی شہری کے طور پر کرایا اور پولیس کو بتایا کہ وہ تقریباً 6 ماہ قبل اسلام آباد آئی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھی اور الزام لگایا کہ اس نے متعدد بار اس کی عصمت دری کی۔پولیس کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پولیس نے بیان لینے کی کوشش کی، تاہم وہ بیان حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی۔

پولیس نے بیلجیئم کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں تھا جس سے خاتون کی شناخت ہوسکے۔ اس کے بعد پولیس نے نیدرلینڈز کے مشن بھی رابطہ کیا لیکن کوئی معقول معلومات موصول نہیں ہوئی۔ادھر پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون کوئی شناخت پیش کرنے سے قاصر تھی کیونکہ اس کے پاس کوئی سامان نہیں تھا۔ اس کے بعد پولیس سیکٹر G-7 کی ایک رہائش گاہ پہنچی جہاں وہ خاتون رہتی تھی۔

تاہم، پولیس نے کہا کہ انہیں وہاں کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت اور قومیت کے بارے میں کوئی ثبوت مل سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں خاتون کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور وہ انگریزی ، اردو دونوں زبان میں بات کرسکتی ہیں اور اچھی ذہنی صحت میں ہیں۔اب بڑی کامیابی ملی ہے اور فیشیل ریکوگنیشن (چہرے کی پہچان) کے ساتھ نادرا نے فراڈ خاتون کا سراغ لگا لیا جو پاکستانی شہری ہیں، یہ پاکستان کے خلاف اور بدنام کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں :بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز،سیکرٹری توانائی نے اصل بات بتادی

یہ بھی پڑھیں