Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سائبر ہراسمنٹ پرجمائمہ نے پاکستان سے آنیوالی تمام ای میلزبلاک کر دیں

بانی پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں ان دوستوں کیلئے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

جمائمہ نے کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے مجھے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، جنہیں بلاشبہ پی ٹی آئی کے مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے اب پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی ہے، اسے صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی دیکھ سکیں گے ، انہوں نے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی پیچھا کر رہا ہے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تعمیر میں پروکیورمنٹ کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں