Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

حکومت کیلئےبڑی مشکل، پیپلز پارٹی نےٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا،دیکھیں

پیپلز پارٹی نے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کی بری حالت پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجلی کے زیا د ہ بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو نے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کے امریکہ میں اشتہاری مہم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا دیکھنا ہوگا ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر سبسڈی کہاں استعمال کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا ایک طرف ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف امریکہ میں وزیراعلی پنجاب کے مہنگے اشتہارات لگائے جا رہے ہیں، پنجاب میں کون سا آئی ٹی انقلاب لایا جا رہا ہے جس کے اشتہا ر ا ت نیویارک میں لگوائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سابق صوبائی وزیر کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں