Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سابق صوبائی وزیر کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ،دیکھیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی گزشہ رات ایک بجے کے قریب تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ہوئی، علی امین گنڈا پور اور شکیل خان میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کا بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو بااختیار نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو استعفی دیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی سے آپ کو فارغ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پر دونوں نے واٹس ایپ گروپ سے میسیجز ڈیلیٹ کر دیئے۔

بلز میں کمی؟14 روپے ریلیف کے بعدبجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی، جانیں

یہ بھی پڑھیں