Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

روٹی کی قیمت میں ایک بارپھر بڑااضافہ

پشاور(ویب‌ڈیسک)ضلعی انتظامیہ پشاور نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ پہلے120 گرام وزن کی روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پرکیا، نئے نرخوں کا نفاذ ضلع پشاور میں فوری طور پر کردیا گیا۔

دوسری جانب نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 80 کلو گرام بوری 7ہزار سے بڑھ کر8 ہزار900 روپے پر پہنچ گئی ہے، روٹی کے نئے نرخوں پر بھی ہمیں نقصان ہی ہوگا۔
مزیدپڑھیں :تصاویر میں اب سب آئیں گے، گوگل نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، نیا فیچر متعارف

یہ بھی پڑھیں