Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی ٹی آئی میڈیا مینجراحمد وقاص جنجوعہ اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیا منیجر احمد وقاص جنجوعہ اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق احمد وقاص جنجوعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ ان کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے احمد وقاص جنجوعہ کے گھر واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وہ 25روز تک حراست میں رہے۔ ان پر سائبر کرائم اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی تھیں۔

پولیس کی طرف سے گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں :گھر کے کمرے سے سیلون چلانے والی نبیلہ برانڈ کیسے بنیں؟

یہ بھی پڑھیں